بیروت (ایجنسیاں) لبنان کی جانب سے ایرانی سفیر محمد رضا روف شیبانی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دینے پر حزب اللہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی سفیر کی بے دخلی کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے سنگین اثرات ہوں گے اور حکومت کو اپنے اقدام پر نظرثانی کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ لبنان نے ایرانی سفیر محمد رضا روف شیبانی کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

