تہران:پاکستان کے حق میں ریلیاں ’’پاکستان شکریہ‘‘ کے نعرے

تہران(ایجنسیاں)ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستان کے حق میں ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا اور شہر ’’پاکستان شکریہ‘‘ کے نعروں سے گونج اُٹھا۔ولی عصر چوک میں منعقدہ ریلی میں شریک افراد نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم اٹھائے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز پر ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے نعرے درج تھے۔

ریلی میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے انقلاب ایران کے حق میں بھی نعرے لگائے اور پاکستان کی جانب اظہارِ تشکر کیا۔مقامی ذرائع کے مطابق ریلی کا مقصد ایران میں عوامی سطح پر پاکستان کے تعاون اور دوطرفہ تعلقات کیلئےشکرگزاری کا اظہار کرنا تھا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور پاکستانی پرچم لہرا کر محبت اور دوستی کا پیغام دیا۔