تہران: تاریخی یونیورسٹی پر مبینہ بمباری، عالمی سطح پر شدید ردعمل

تہران (ایجنسیاں) ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع 97 سال پرانی تاریخی تعلیمی ادارے پر مبینہ بمباری کے واقعے نے عالمی سطح پر تشویش اور ردعمل پیدا کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تہران کی اس قدیم یونیورسٹی جو طویل عرصے سے ملک کے علمی اور تحقیقی شعبے میں ایک اہم مقام رکھتی ہے پر بمباری سے تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس پر بیرونی کمیونٹی اور مختلف عالمی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی ردعمل میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، کیونکہ جامعات ہمیشہ محفوظ زون تصور کی جاتی ہیں اور تعلیمی آزادی و امن کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تعلیمی اداروں پر حملے نہ صرف تعلیم بلکہ عالمی امن کیلئے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔