تہران (قطری نیوز چینل)تہران میں قطر کے نیوز چینل کی عمارت پر اسرائیل نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی میزائل نے تہران میں Al Arabi TV کی چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد لائیو نشریات معطل کر دی گئیں۔
قطری چینل کے بیورو چیف کے مطابق عمارت کی پہلی اور دوسری منزل چینل کے زیر استعمال ہیں، جبکہ باقی منزلوں پر فزیو تھراپی سینٹر، بیوٹی سیلون، ڈینٹل کلینک اور کیفے موجود ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جس سے تہران کے رہائشی اور کمرشل علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

