جناح پیپلز ٹرین کا انجن کچلاک کے قریب پٹڑی سے اتر گیا

کچلاک (نمائندہ خصوصی) جناح پیپلز ٹرین کا انجن کچلاک کے قریب پٹڑی سے اتر گیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فنی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور انجن کو دوبارہ پٹڑی پر چڑھا دیا گیا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ جناح پیپلز ٹرین کی آمد و رفت بحال کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ جناح پیپلز ماس ٹرانزٹ ٹرین سریاب سے کچلاک کے درمیان چلائی جا رہی ہے۔