جند باغ اسکول کے زیراہتمام ٹورازم کنونشن، کیمپنگ اور نمائش کے حوالے سے پریس کانفرنس

لاہور(طاہر محمودسے)لاہور پریس کلب میں سالانہ ٹورازم کنونشن، کیمپنگ اور نمائش کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جو جند باغ اسکول، ضلع شیخوپورہ میں قدرتی حسن کے شوقین، بائیکرز، ہائیکرز، فوٹوگرافرز اور خصوصی افرادکیلئے منعقد کی جا رہی ہے۔

عمور فاؤنڈیشن خصوصی افراد کیلئے “محبت… ہمدردی نہیں!” کے نعرے کے تحت کام کر رہی ہے۔ یہ فاؤنڈیشن خصوصی افراد کو لاجسٹک، تعلیمی اور مالی معاونت فراہم کرتی ہے تاکہ وہ ملک کے مفید شہری بن سکیں۔ مزید برآں، یہ خصوصی افراد کو سیاحت اور کیمپنگ کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔

علی محسن نے کہا کہ “اگر ہمیں مواقع فراہم کیے جائیں توہم معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔”مکران ترین خان نے مزید کہا کہ “سیاحت پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت امیج اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔”پرنسپل جند باغ اسکول نے کہا کہ وہ اپنے ادارے میں ان شرکاء کی میزبانی کرکے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔عمور فاؤنڈیشن کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئےمس لیلتہ القدر اور ڈاکٹر مدیحہ بتول نے مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اقدام کی حوصلہ افزائی اور حمایت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں