تہران (ایجنسیاں) ایرانی ذرائع کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی تو وہ عبوری جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو جائیگا۔ایرانی اہلکار نے مزید کہا کہ اگر امریکا اپنے اتحادی اسرائیل کو قابو نہ کرے تو ایران غیرمعمولی مدد کیلئے اقدامات کریگااور طاقت کے استعمال سے سبق سکھائے گا۔
اہلکار نے بتایا کہ بدھ کو ہونے والی جارحیت کا بدلہ لینے کے لیے اہداف پہلے ہی مقرر کیے جا چکے ہیں۔قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا تھا کہ بات چیت سے قبل ہی 10 نکاتی تجاویز کے تین اہم نکات کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔قالیباف نے بتایا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی ہوئی، ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی کی گئی اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

