خیرپور (نامہ نگار) خیرپور ریلوے اسٹیشن کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث ریلوے سروس عارضی طور پر معطل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ ریلوے پھاٹک لقمان کے سامنے اس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔حادثے کے بعد ریلوے سکھر کی جانب سے ہنگامی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام ایک سے دو گھنٹے میں مکمل ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد ریلوے سروس بحال کردی جائے گی۔حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اترنے کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

