آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت ہوئی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی: جنرل شکارچی

تہران (ایرانی میڈیا) ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے ہاتھ میں ہے، دشمن کی ممکنہ جارحیت کا اس بار جدید عسکری ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس مغربی ایشیا سے انخلا کے سوا کوئی راستہ نہیں، امریکی افواج جتنی جلد خطے سے نکلیں گی، انہیں اتنا ہی کم نقصان اٹھانا پڑے گا۔جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ ایران نئے عالمی نظام میں امریکا کو اس کی سابقہ حیثیت میں واپس نہیں آنے دے گا۔