دبئی (نامہ نگار)اماراتی ایئرلائن نے ایرانی شہریوں کے امارات میں داخلے اور وہاں سے ٹرانزٹ پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد ایرانی مسافروں کیلئے سفر کی سہولت محدود ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے تحت ایرانی شہری اب نہ تو متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکیں گے اور نہ ہی اماراتی ایئرلائن کے ذریعے کسی تیسرے ملک کیلئے ٹرانزٹ کر سکیں گے۔
امریکی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کی وجوہات تاحال واضح نہیں کی گئیں، جبکہ ایئرلائن کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور سفری پابندیوں سے متعلق خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس فیصلے کی تفصیلات یا مدت کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اس قسم کی پابندیاں عام طور پر سیکیورٹی، سفارتی یا انتظامی وجوہات کی بنیاد پر عائد کی جاتی ہیں، تاہم موجودہ معاملے میں کسی مخصوص وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

