دبئی پورٹ کے قریب ایرانی حملہ، آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا:کویت

کویت ( نمائندہ خصوصی)کویت کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے حملے میں دبئی پورٹ کے قریب ایک بڑے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔کویت نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ ٹینکر سے اردگرد کے پانیوں میں تیل کے اخراج کا خدشہ ہے جس سے ماحولیاتی خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یہ واقعہ سمندر میں دبئی سے 31 ناٹیکل میل شمال مغرب میں پیش آیا، جہاں ٹینکر کے اگلے حصے میں آگ لگی۔ادارے کے مطابق واقعے میں تاحال کسی بڑے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔