دبئی کا کاروباری شعبے کیلئے ایک ارب درہم کے امدادی پیکیج کا اعلان

دبئی ( دبئی سرکاری میڈیا)دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کاروباری شعبے کے لیے ایک ارب درہم کے سپورٹ پیکیج کا اعلان کردیا۔سرکاری بیان کے مطابق یہ بزنس سپورٹ پیکیج یکم اپریل سے 3 سے 6 ماہ کے دوران نافذ ہوگا اور اس کا مقصد معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

حکام نے کہا کہ دبئی حکومت کاروباری افراد، خاندانوں اور کاروبار کو مکمل تعاون فراہم کریگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی حکام نے موجودہ چیلنجز کو مواقع میں بدل کر معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔