واشنگٹن(رائٹرز، اے ایف پی، امریکی میڈیا)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے دورے کی منسوخی کا مطلب جنگ کا دوبارہ آغاز نہیں ہے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان میں اپنے نمائندوں کا دورہ منسوخ کرنے کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر کا ایران سے ممکنہ جنگ کے خاتمے پر بات چیت کیلئےاسلام آباد کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا ہے۔
اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج امریکا سے پاکستان روانہ ہونے والے تھے تاکہ ایران سے متعلق مذاکراتی عمل پر بات چیت کی جا سکے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے وفد کو ہدایت دی کہ وہ 18 گھنٹے کا سفر کر کے پاکستان نہ جائیں، ان کے بقول ’ہمارے پاس تمام کارڈز موجود ہیں ایرانی جب چاہیں ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں غیر ضروری بات چیت کیلئے طویل سفر نہیں کیا جائیگا۔‘

