راولپنڈی (نامہ نگار) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی کے آرمی ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور حاضر سروس و ریٹائرڈ سول و عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

