لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ٹربیونل میں 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
ڈیفیمیشن ٹربیونل نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو 11 نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر نے احسن بھون کی ڈگری اور وکالت کی اہلیت سے متعلق ہتک آمیز بیانات دیے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ احسن بھون نے قانون کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی ہے، جو متعلقہ اداروں سے تصدیق شدہ ہے۔احسن بھون نے دعوے میں کہا ہے کہ ان بیانات سے ان کی قانونی خدمات اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، جس پر انہوں نے 5 ارب روپے ہرجانے کی استدعا کی ہے۔

