کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی میں ملازمت کا جھانسا دے کر 59 لڑکیوں کے موبائل فونز لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم کو گڈاپ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فونز اور ایک پستول برآمد ہوا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
ملزم نے ملازمت کے انٹرویو کا جھانسا دے کر لڑکیوں کو ایک فارم ہاؤس بلایا تھا، جہاں سیکیورٹی کے نام پر تمام لڑکیوں سے ان کے موبائل فونز لے لیے گئے۔
لڑکیاں کافی دیر تک انتظار کرتی رہیں، تاہم بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ ملزم موبائل فونز لے کر فرار ہو چکا ہے۔

