کوٹ ادو (نمائندہ خصوصی) کوٹ ادو کی تحصیل سرور شہید میں سبزی کی ریڑھی لگانے والے شخص نے 3 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کے دو گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی سرور شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی، جبکہ بچی کا طبی معائنہ بھی کرالیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے صرف دو گھنٹے میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ملزم کی عمر اور اس کے گھناؤنے جرم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات انتہائی تشویش ناک ہیں۔

