سرگودھا میں بچوں سے زیادتی کا الزام، سرکاری استاد معطل، ہیڈ ماسٹر عہدے سے فارغ

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سرکاری اسکول کے استاد کو معطل کردیا گیا، جبکہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو غفلت اور ناقص انتظامی کنٹرول پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

واقعے پر محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے، جبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے 3 موبائل فونز اور ایک لیپ ٹاپ فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی اور ضلعی پولیس پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔ ملزم بچوں کو ڈرا دھمکا کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے متعدد بچوں کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔