اسلامی فن خطاطی اور اس کی تاریخی و ثقافتی اہمیت پر تقریب 30 اکتوبر کوہوگی:سلمیٰ زاہد

اسکاربرو (نمائندہ خصوصی)اسلامی تاریخ کے مہینے کی مناسبت سے رکنِ پارلیمنٹ سلمیٰ زاہد کے دفتر کے زیرِ اہتمام اسلامی خطاطی کے فن اور اس کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئےخصوصی تقریب 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔

تقریب کا عنوان ’’اسلامی خطاطی کا فن اور ورثہ‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس کا مقصد خطاطی کو ایک فن کے ساتھ ساتھ تاریخ، ثقافت، علم اور انسانی اظہار کو آپس میں جوڑنے والے ایک اہم ذریعے کے طور پر اجاگر کرنا ہے۔

یہ تقریب جمعہ 30 اکتوبر 2026ء کو شام 5 سے رات 8 بجے تک افغان کینیڈین اسلامک کمیونٹی، 22 ہابسن ایونیو، نارتھ یارک میں ہوگی۔ منتظمین کے مطابق تقریب میں ہر شخص کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جبکہ شرکا کے لیے تواضع کا بھی انتظام ہوگا۔

سلمیٰ زاہد اسکاربرو سینٹر ڈان ویلی ایسٹ سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں۔ ان کے دفتر کی جانب سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں اسلامی خطاطی کے تاریخی پس منظر، فنکارانہ پہلوؤں اور ثقافتی ورثے میں اس کے کردار کو نمایاں کیا جائیگا۔سلمیٰ زاہد کے دفتر سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے: salma.zahid@parl.gc.ca