عید پر ظہران ممدانی کا منفرد لباس توجہ کا مرکز بن گیا

نیویارک(سوشل میڈیا، امریکی میڈیا)نیویارک کے میئر ظہران ممدانی عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے منفرد لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔نیویارک میں عید کی نماز کی ادائیگی کے دوران ظہران ممدانی نے روایتی عیدی لباس کے بجائے انگریزی فٹ بال کلب آرسنل فٹ بال کلب کے رنگوں اور لوگو سے متاثر جبہ زیب تن کیا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس لباس کو ’’آرسنل جبہ‘‘ کا نام دے دیا۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اس منفرد انداز کو پسند کیا جبکہ کئی افراد نے اسے فٹ بال سے ان کی وابستگی کے اظہار کے طور پر دیکھا۔ظہران ممدانی ماضی میں بھی فٹ بال اور دیگر کھیلوں سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے رہے ہیں، تاہم عید کے موقع پر ان کا یہ لباس خاص طور پر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔