دوحہ (ایجنسیاں) قطر کے فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تمام 7 سوار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، جس میں قطری مسلح افواج کے 4 ارکان اور 3 ترک شہری ہلاک ہوئے۔
حکام کے مطابق حادثہ قطری خلیجی پانیوں میں پیش آیا۔قطری اور ترک وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے تباہ ہوا۔

