لاہور (نامہ نگار) لاہور کے نواحی قصبے مانگا منڈی میں جوس کی رقم کم دینے کے تنازع پر تلخ کلامی کے بعد 3 افراد نے فوڈ پوائنٹ کے مالک اور عملے پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم بودا جٹ اور اس کے 2 ساتھی فوڈ پوائنٹ پر جوس پینے کے بعد رقم کم ادا کر رہے تھے، عملے کی جانب سے مکمل رقم طلب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول جمع کرلیے گئے ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

