لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور پریس کلب کے فوٹو جرنلسٹس روم میں لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید ندیم الحسن کی جانب سے چیف ایڈیٹر” جنگ نیوز کینیڈا “اشرف خان لودھی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے دوران اشرف خان لودھی نے کیک کاٹا جبکہ اس موقع پر عمر شریف، بابر وسیم، بابر شاہ، بابا عابد حسین، سہیل نیاز، حاجی غفور، عابد اسلام، تنویر سندھو اور وقار بابری سمیت فوٹو جرنلسٹس اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔شرکاء نے اشرف خان لودھی کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

