لندن:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت

لندن(فنانشل ٹائمز، رائٹرز)برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی۔اخبار کے مطابق پاکستان خود کو ایران کیخلاف جنگ کے خاتمے کیلئےایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور سینئر پاکستانی حکام ایرانی عہدے داروں اور امریکی نمائندوں وِٹکوف اور جیرڈ کوشنر کے درمیان بیک چینلز رابطے کروا رہے ہیں۔

ادھر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسی ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت ممکنہ طور پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر غالیباف کریں گے، جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کے زیرِ نگرانی متوقع ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے امریکی ویب میگزین ایکزیوس کے رپورٹر بارک روید کی سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ مذاکرات پاکستان، ترکیے اور مصر کی سہولت کاری میں ممکن بنائے جا رہے ہیں۔