لندن (نامہ نگار)لندن کے ڈربی سٹی سینٹر میں ایک بھارتی شہری نے گاڑی سے لوگوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری کو اقدامِ قتل، خطرناک ڈرائیونگ اور لوگوں کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ افراد کو شدید چوٹیں آئیں، جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شب تقریباً ساڑھے 9 بجے پیش آیا۔مقامی پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

