ماسکو ( رائٹرز، تاس، الجزیرہ)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین نے لوہانسک کے علاقے میں دہشت گردانہ حملے کا ارتکاب کیا ہے، جس کے بعد وزارتِ دفاع کو جوابی کارروائی کے مختلف امکانات تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
روسی صدر کے مطابق رات گئے ہونے والے حملے میں طلبہ کے رہائشی مرکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، 39 زخمی جبکہ 15 لاپتہ ہو گئے۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یہ حملہ حادثاتی نہیں تھا بلکہ جان بوجھ کر کیا گیا، اسی لیے وزارتِ دفاع کو فوری طور پر ممکنہ جواب سے متعلق تجاویز تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔روسی حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

