مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکا و اسرائیل کیخلاف حزب اللّٰہ کی مکمل حمایت کا اعلان

تہران (ایجنسیاں)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف حزب اللّٰہ کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جاری کردہ پیغام میں انہوں نے حزب اللّٰہ کے مزاحمت کاروں کی وفاداری اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران مزاحمت کے اس مشن میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

سپریم لیڈر نے حزب اللّٰہ کی قیادت کو بھی یقین دہانی کرائی کہ ایران اسرائیل اور امریکا کے خلاف مزاحمت میں ان کی حمایت جاری رکھے گا۔