گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں گورنر ہاؤس آئینی کردار ادا کریگا: اعلامیہ

پشاور (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صدر اور وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس آئینی کردار ادا کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی اور صوبے کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر بھی غور کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور سرکاری وسائل کا استعمال عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہوگی۔