مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی تھی:اسد قیصر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی تھی۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی معاہدے میں شامل نہیں ہوگی، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے، اگر رسائی نہیں دی جاتی تو مشاورت کیسے ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر معاملہ نواز شریف یا شہباز شریف سے پوچھتی ہے، پیپلز پارٹی ہر معاملہ بلاول بھٹو زرداری یا آصف علی زرداری سے پوچھتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاق اور صوبے کو مؤثر مشاورت کرنی چاہیے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 72 گھنٹوں میں وفاق اور صوبے کا اجلاس منعقد کیا جائے، امن و امان کیلئے جامع اور متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے، لائحہ عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اور متعلقہ فریقین شامل ہوں۔