مسی ساگا:اقراخالد کی کینیڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)مسی ساگاایرن ملز سےرکن پارلیمنٹ اقراخالد نے کینیڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملاقات کی تاکہ کینیڈا بھر میں بلائنڈ کرکٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی جا سکے۔

یہ شاندار اقدام نابینا یا جزوی بینائی رکھنے والے افراد کیلئےبامعنی مواقع پیدا کر رہا ہے، اور کھیل کے ذریعے ٹیم ورک، اعتماد اور رسائی کو فروغ دے رہا ہے۔رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اس اہم گفتگو کو آگے بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔