مسی ساگا: صادقین آرٹ نمائش کا 3 روزہ آغاز، فن پاروں کی نمائش

مسی ساگا(نمائندہ خصوصی)دی صادقین فاؤنڈیشن نے کے بی رگز اور پاکستان ٹائمز کے تعاون سے معروف مصور صادقین کے غیر معمولی فن پاروں کی 3 روزہ آرٹ نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

نمائش کا انعقاد کے بی رگز، 1425 ڈنڈاس اسٹریٹ ایسٹ مسی ساگامیں کیا گیاہے جہاں صادقین کے شاہکار فن پارے عوام کیلئےپیش کیے جا رہے ہیں۔نمائش میں داخلہ مفت اور شرکاء کیلئے مفت پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

کینیڈاکیلئےپاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم،مسی ساگاایرن ملزسے رکن پارلیمنٹ اقرا خالد،مسی ساگاایرِن ملز سے ایم پی پی اور پارلیمانی معاون برائے وزیرِ محنت، امیگریشن، ٹریننگ اینڈ سکلز ڈیولپمنٹ، اونٹاریو شیرف صباوی کے علاوہ ندیم احمد نے بھی صادقین کی اس نمائش میں شرکت کی۔

خصوصی گفتگو کے سیشن میں معروف شاعر اشفاق حسین”صادقین بطور اسکالر اور شاعر”کے موضوع پر خطاب کرینگے، جس میں صادقین کی فکری اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی جائیگی۔نمائش کے منتظمین میں صادقین فاؤنڈیشن کےبانی اور صدر سلمان احمد بھی شامل ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کو ثقافتی اور فنی ورثے کے فروغ کیلئے اہم قدم قرار دیا ہے۔