مظفرآباد (نامہ نگار) آزاد کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس لیاقت ملک مبینہ طور پر مظاہرین کی لاشوں سے متعلق سوال کیے جانے پر برہم ہوگئے اور صحافی حیدر شیرزئی سے مائیک چھیننے کی کوشش کرتے نظرآئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے مطابق صحافی نے آئی جی پولیس سے آزاد کشمیر میں حالیہ احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے مظاہرین کی لاشوں سے متعلق سوال کیا، جس پر آئی جی برہم ہوگئے۔
ویڈیو میں آئی جی پولیس کو صحافی کے ہاتھ سے مائیک لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صحافتی حلقوں اور صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔صحافی حیدر شیرزئی سے مائیک چھیننے کے واقعے کی بھی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو سوال کرنے کے حق کا احترام کیا جانا چاہیے۔

