نطنز جوہری مرکز پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملہ، تابکاری کا خطرہ نہیں:ایران

تہران (ایرانی میڈیا، رائٹرز، اے پی نیوز، ایکسپریس اینڈ اسٹار، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی) ایران کے نطنز یورینیم افزودگی مرکز پر ہفتے کے روز امریکی و اسرائیلی فضائی حملہ کیا گیا، جس میں تابکاری کے اخراج یا کسی قسم کا خطرہ نہیں پایا گیا۔

ایرانی حکام نے کہا کہ حملہ امریکی و اسرائیلی کارروائی کا نتیجہ تھا اور قریبی رہائشی علاقوں کیلئےکوئی خطرہ نہیں ہے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے بھی اطلاع دی کہ تابکاری کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔گذشتہ سال بھی نطنز کو متعدد حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا، مگر اس کے باوجود ایران کے جوہری پروگرام کی بنیادی سرگرمیاں جاری ہیں۔