مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے)نینا تانگری، وزیر چھوٹے کاروبار اور علاقائی ترقی نےStreetsville بزنس ایسوسی ایشن کی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اونٹاریو 2026 کے بجٹ کے تحت چھوٹے کاروباروں کیلئےمالی معاونت اور وسائل کی فراہمی کا اعلان کیا۔
تقریب کا آغاز مقامی کاروباری رہنماؤں اور کمیونٹی ممبران کے استقبال سے ہوا۔ بارشا ٹاناکادو، جنرل مینیجر Streetsville بزنس ایسوسی ایشن، نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور نینا تانگری کا تعارف کروایا۔ تقریب میں مقامی میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے جنہیں وزیر کے اعلان کے بعد سوالات کرنے کا موقع دیا گیا۔

تقریب میں Streetsville کے مقامی کاروباری اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے جن میں اینا ایڈمز اور انتھونی فیراری (مسی ساگا چیمبر آف بزنس)، نیرج سب (لرننگ مائنڈز)، کیرن کولنز (کچولنز)، امانڈا جیکولین (دو اِٹ اپ ہیئر بار)اور ویدیا شانتی (اجارا ویلنِس) شامل تھے۔ مقامی ایم پی پی آفس نے کمیونٹی میڈیا کو بھی مدعو کیا تاکہ چھوٹے کاروبار کی معاونت کے اقدامات کی زیادہ سے زیادہ تشہیر ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق نینا تانگری نے تقریر میں چھوٹے کاروباروں کیلئے حکومت کی نئی مالی معاونت، کاروباری افراد کو سرکاری پروگراموں تک رسائی، مارکیٹنگ اور برانڈنگ کےمواقع اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پرنیٹ ورکنگ کا سیشن ہواجس میں شرکاءنےایک دوسرے کے تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا۔
تقریب Streetsville بزنس ایسوسی ایشن کے دفتر، 280 کوئین اسٹریٹ، جنوبی مسی ساگا میں منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 10 سے 15 افراد نے شرکت کی۔ کاروباری ڈریس کوڈ کے مطابق شرکاء شامل تھے اور فوٹو و ویڈیو کی اجازت بھی دی گئی تھی۔

