نیو یارک:اقوام متحدہ نے اسرائیل کو’بلیک لسٹ‘ میں شامل کردیا

نیو یارک(عرب میڈیا، اقوامِ متحدہ رپورٹس)اقوامِ متحدہ نے اسرائیل کو اُن ممالک اور اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جن پر تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام جنگ زدہ علاقوں میں قیدیوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی تشدد اور دیگر سنگین بدسلوکی کے الزامات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں اسرائیلی جیل اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اسرائیلی حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر سامنے آئی ہے، جن میں اسرائیل پر جنگی حالات میں قیدیوں اور زیرِ حراست افراد کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کے شواہد پیش کیے گئے تھے۔اقوامِ متحدہ کی جانب سے اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے ضوابط کے نفاذ کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔