وائٹ ہاؤس نے امریکا ایران جنگ بندی توسیع سے متعلق خبر کی جزوی تصدیق کر دی

واشنگٹن(وائٹ ہاؤس،ایکسیوس)امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے ایک ایکسیوس کی اس رپورٹ کی جزوی تصدیق کر دی ہے جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور مفاہمتی معاہدے سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق ایک مفاہمتی یادداشت اس وقت زیر غور ہے، تاہم ابھی تک امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اس معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے، جبکہ اسے جنگ کے آغاز کے بعد اب تک کی سب سے بڑی سفارتی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔