واشنگٹن:جیفری ایپسٹین سے کبھی تعلق نہیں رہا:میلانیا ٹرمپ

واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا مجرم جیفری ایپسٹین سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا اور اس حوالے سے گردش کرنے والی باتیں محض پروپیگنڈہ ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کی منسوب جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

میلانیا ٹرمپ نے ایپسٹین کیس کے متاثرین کیلئے کانگریس میں کھلی سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر متاثرہ خاتون کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ حلف اٹھا کر گواہی دے اور اپنی کہانی عوام کے سامنے رکھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ گواہیاں کانگریس کے ریکارڈ کا مستقل حصہ بنائی جائیں تاکہ سچائی مکمل طور پر سامنے آ سکے۔