واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ 6 اپریل تک یہ حملے روکے جا رہے ہیں اور یہ اقدام ایران کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ان تنصیبات پر حملے 5 روز کیلئے روکنے کا اعلان کیا تھا، جس کی مدت آج یعنی جمعہ کو ختم ہونا تھی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور فیک نیوز میڈیا کی خبروں کے برعکس یہ مذاکرات عمدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

