ٹرمپ کی ایران سے مذاکرات کی تصدیق، 5 روز کیلئے فوجی کارروائی مؤخر

واشنگٹن (امریکی میڈیا رپورٹس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ گزشتہ دو روز سے جاری بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے نہایت مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے مکمل اور حتمی حل کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو آئندہ 5 دن کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے جبکہ تفصیلی اور تعمیری مذاکرات ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ جنگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ممکنہ کارروائی فی الحال ملتوی رکھی جائے۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ جاری مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔