ٹورنٹو:سینئر صحافی لطافت صدیقی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)کینیڈین ایشین نیوزکے ایڈیٹرسینئر صحافی لطافت صدیقی کی اہلیہ انجم بھابھی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ. وہ ٹورنٹو کے ایک مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

مرحومہ کے انتقال پر صدیقی خاندان ایک ملنسار، شفیق اور بااخلاق شخصیت سے محروم ہو گیا جبکہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کمیونٹی رہنماؤں، صحافیوں اور عزیز و اقارب نے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔