ٹورنٹو:سینئر صحافی لطافت صدیقی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)کینیڈین ایشین نیوز کے ایڈیٹر اور سینئر صحافی لطافت علی صدیقی کی اہلیہ انجم بیگم انتقال کر گئیں۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور ٹورنٹو کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

مرحومہ لواحقین میں شوہر لطافت علی صدیقی، بیٹیوں مدیحہ، ندا، دانیا اور لینا کو سوگوار چھوڑ گئی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کی فضا پھیل گئی۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ 20 مئی دوپہر ڈیڑھ بجےISNA مسی ساگا میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین اوک وِل کے قبرستان میں ہوگی۔

کمیونٹی رہنماؤں، صحافیوں، عزیز و اقارب اور مختلف سماجی شخصیات نے لطافت صدیقی اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی دعا کی ہے۔