تہران(پاکستانی سفارت خانہ، ایران)اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے سابق ایرانی وزیرِ خارجہ اور شعبۂ ایران شناسی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی قدیم تاریخ، فلسفے، ثقافت اور تہذیبی ورثے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے موضوعات پر گفتگو کی۔اس موقع پر دونوں فریقوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

