پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے داخلہ کاٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی اور سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور اہم مشترکہ امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔