پاکستان کا احترام کرتا ہوں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم قابلِ احترام ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(امریکی میڈیا، رائٹرز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان کا بہت احترام کرتے ہیں اور پاکستان کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو قابلِ احترام شخصیات سمجھتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ اپنے دورِ صدارت کے دوران انہوں نے کئی بین الاقوامی تنازعات کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کر سکتی تھی۔

تاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ان دعوؤں، خصوصاً جنگ رکوانے یا جہاز گرنے سے متعلق تفصیلات کی آزادانہ اور عالمی سطح پر تصدیق موجود نہیں ہے۔امریکی صدر کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔