تہران (ایرانی میڈیا) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ بارہا واضح کر چکے ہیں کہ ایران کسی بھی حملے میں پہل نہیں کرتا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک اگر ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو اپنی سرزمین کو ایران کے دشمنوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

