واشنگٹن (ایجنسیاں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمپنی کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے لیے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے مختلف آپشنز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ فریقین نے بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے نئے طیاروں کی جلد خریداری کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی پر بوئنگ کے صدر برینڈن نیلسن کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں نجی ایئرلائن کمپنی کی نئی انتظامیہ کا وفد بھی شریک تھا۔

