مسّی ساگا(نمائندہ خصوصی)کمیونٹی کی معروف، خوش اخلاق اور کامیاب کاروباری شخصیت رضوان پاشا نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے مشیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کینیڈا کے صدرچوہدری جاوید گجر کے اعزاز میں ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں کمیونٹی رہنماؤں، میڈیا نمائندگان، سیاسی کارکنان اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے ماحول انتہائی پرجوش اور پروقار رہا۔چوہدری جاوید گجر پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ اور مخلص کارکن ہیں اور سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے خطاب میں کشمیری کمیونٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کمیونٹی مسائل پر اپنے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے بھائی ہارون راٹھور بھی شریک تھے۔تقریب کا آغاز کمیونٹی شخصیت عارف شیخ نے خوش آمدیدی کلمات سے کیا، جنہوں نے مہمانوں کو پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا۔
میزبان رضوان پاشا کو ان کی کاروباری خدمات اور کمیونٹی کیلئےکردار پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان کی پہچان ایک ایسے کاروباری فرد کے طور پر کروائی گئی جو خلوص اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہیں۔
اس موقع پر ان کے کاروباری ادارے کوئک پرنٹنگ اینڈ ڈیزائننگ کا بھی ذکر کیا گیا جو رئیل اسٹیٹ سائنز، کمرشل پرنٹنگ، جدید ڈیزائننگ اور فوری خدمات کیلئے معروف ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس اجتماع کو کمیونٹی اتحاد، قیادت اور کاروباری کامیابی کا بہترین امتزاج قرار دیا۔

