کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ نے استقبال کیا

واشنگٹن(خبر ایجنسیاں)برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا چار روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے جہاں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ شاہ چارلس امریکا میں مکمل طور پر محفوظ ہوں گے اور ان کی آمد خوش آئند ہے۔

برطانوی شاہ اپنے دورے کے دوران امریکا کے قیام کی ڈھائی سوویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرینگے۔دورے کے دوران شاہ چارلس امریکی کانگریس سے خطاب کرینگے اور نائن الیون کی یادگار کا بھی دورہ کرینگے۔