کوئٹہ(نامہ نگار)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کھلونا نما دھماکا خیز شے پھٹنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ایس پی سریاب کے مطابق واقعہ کیچی بیگ کی کلی جدید میاں خان میں پیش آیا، جہاں بچے ایک خالی پلاٹ میں کھلونا نما مشتبہ شے سے کھیل رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا۔
دھماکے کے نتیجے میں دو بچے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور دھماکا خیز مواد کے بارے میں حقائق معلوم کیے جا سکیں۔

