کولمبو:منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 22 بدھ بھکشو گرفتار

کولمبو (ایجنسیاں)کولمبو میں حکام نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 22 بدھ بھکشوؤں کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق یہ بھکشو تھائی لینڈ سے واپسی پر پکڑے گئے، جن کے قبضے سے تقریباً 110 کلوگرام حشیش برآمد ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ منشیات کو بیگز کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپایا گیا تھا، تاہم سیکیورٹی حکام نے تلاشی کے دوران اسے برآمد کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ روابط کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔